لاہوری فرائیڈ فِش اجزاء
۔ مچھلی ۳۰۰ گرام
۔ انڈا ایک عدد
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ لال مرچ کُٹی ہوئی دو چائے کے چمچ
۔کُٹا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
۔سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
۔بیسن تین چائے کے چمچ
۔میدہ دو چائے کے چمچ
۔کورن فلور دو چائے کے چمچ
۔ییلو فوڈ کلر ۴؍۱ چائے کا چمچ
۔لیموں کا رس دو چائے کے چمچ
۔ادرک لہسن کا پانی ڈیڑھ چائے کے چمچ
۔اجوائن ۴؍۱ چائے کا چمچ
۔گرم مصالہ ایک چائے کا چمچ
لاہوری فرائیڈ فِش ترکیب
تین سو گرام مچھلی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔اچھی طرح نمک اور لیمن جوس لگا کر دھو لیں۔مچھلی کو برتن میں ڈال کر انڈا ڈال دیں اسکے بعد نمک ،لال مرچ کُٹی ہوئی ،دھنیا کُٹا ہوا ، سفید زیرہ،گرم مصالحہ ،بیسن ،میدہ ،کارن فلور ،پیلا رنگ ،لیموں کا رس،ادرک لہسن کا پانی،اور اجوائن ڈال کر مِکس کر لیں پندرہ سے بیس مِنٹ رکھنے کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کر کے مصالحہ لگی مچھلی کو گرم تیل میں ڈال کر لائیٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں اور مزیدار لاہوری فرائیڈ فِش تیار ہے ۔
No comments:
Post a Comment