اجزاﺀ
- (بیف ایک کلو (ہڈی والا
- زیتون کا تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
- پانی اٹھارہ پنٹ
- (گاجر چار عدد (چھلی ہوئی کیوبز میں
- (پیاز دو عدد (بغیر چھلی ہوئی اور آدھی
- (پیاز دو عدد (سلائسز میں
- سیلری ایک عدد
- (لیک ایک عدد (کٹی ہوئی
- (لہسن ایک عدد (بغیر چھلا
- پارسلے آدھی گٹھی
- تھائم پندرہ سے بیس پتے
- نمک حسبِ ذائقہ
- ثابت پیپر کارن ایک کھانے کا چمچ
- بیریز آٹھ عدد
- تیزپات چار سے پانچ عدد
- لونگ تین سے چار عدد
- ثابت الائچی تین عدد
ترکیب
- ایک بڑے پین میں تیل گرم کریں اور پھر گوشت شامل کرکے پانچ منٹ تک یا گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
- پانی شامل کرکے تیز آنچ پر ابال آنے تک پکائیں۔
- اب ڈھانپ کر ایک گھنٹے کےلئے پکائیں۔
- اب تمام اجزاء شامل کرکے تیز آنچ پر ابالیں۔
- پھر آنچ ہلکی کرکے چار گھنٹے پکائیں۔
- اب کپڑا رکھ کر ایک کنٹینر میں چھان لیں۔
- یخنی کو نچوڑ کر اجزاء سے الگ کرلیں۔
- آخر میں اسے ٹھنڈا کرلیں اور چربی اتار کر استعمال کریں۔
No comments:
Post a Comment