NEW UPDATE - Hamara Pakistan

      Hamara Pakistan

Pakistan is the only country to have been created in the name of Islam. Pakistan is the most beautiful country in the world.

Saturday, December 15, 2018

NEW UPDATE

                               

                           ترقی اور استحکام کیلئے دہشتگردی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے: وزیرخارجہ





شاہ محمود قریشی کا سہ فریقی مذاکرات میں خطاب: ویڈیو اسکرین گریب
کابل: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ ہم دہشتگردی کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہیں اور دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف انتہائی واضح ہے جب کہ خطے میں معاشی ترقی، امن واستحکام کیلئے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔

کابل میں پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرُعزم ہے، ہمیں تعاون اور انٹیلی جنس روابط میں بڑھانے کی ضرورت ہے، بہتر سرحدی نظام سے پاکستان اور افغانستان دونوں کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کا سب سے بڑا برآمدی شراکت دار ہے، پاکستان، چین اور افغانستان کی معیشتیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں، سہ فریقی تعاون اس سلسلے میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
مشترکہ پریس کانفرنس
بعد ازاں افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں معاشی ترقی، امن واستحکام کیلئے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے، پاکستان اور افغانستان 40 برسوں سے دہشت گردی کا سامنا کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف انتہائی واضح ہے، پاکستان دہشت گردی کی ہر سطح پر مذمت کرتا ہے، عوام اور سیکیورٹی فورسز کثیر تعداد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سہ فریقی فورم ورک فورس کی صلاحیت بڑھانے اور تکنیکی معاونت کیلئے استعمال کیاجاسکتاہے، فورم کے ذریعے معلومات کا تبادلہ انتہائی اہم ہوگا۔
چین روانگی سے قبل گفتگو
اس سے قبل چین روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان افغانستان کے ہمسایہ ہیں جو افغانستان کی بہتری امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، ہم دوستی، خوشحالی اور امن کا پیغام لے کر جارہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے والا ہمارا خطہ بھی آگے بڑھے۔

No comments:

Post a Comment